جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

’کڑوے فیصلے کیے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے کڑوے فیصلے کرنا پڑے ہم نے ریاست کو سیاست پر ترجیح دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سےخیبرپختونخوا کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، امیرمقام، گورنر فیصل کریم کنڈی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

نمائندوں نے وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو اپنے حلقوں کےمسائل کےحوالےسےآگاہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سےپاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاریخ گواہ ہےضم اضلاع کی ترقی کیلئےن لیگ نےترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے، ضم شدہ اضلاع میں صحت وتعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے عالمی معیارکی سہولیات کی فراہمی کیلئے دانش اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی شعبےکی اصلاحات سے سالانہ اربوں کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں منتخب نمائندے بجلی کی چوری روکنے کیلئے حکومت کی معاونت کریں، ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے، زرعی ٹیوب ویلزکوشمسی توانائی پر منتقل کرنے سے زرعی شعبے کی ترقی ہو گی جب کہ کسان کو کم لاگت بجلی میسر ہو گی اور زیرِکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا درآمدی ایندھن کی مدمیں اربوں ڈالر کی بچت ہو گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں