بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کراچی: پی ٹی آئی کا تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ، 7 کارکنان زیر حراست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر پی ٹی آئی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی صدر ٹاؤن کے صدر، سینئر نائب صدر سمیت 7 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی بھاری نفری خواتین اہلکار سمیت تین تلوار پر موجود ہے، پولیس نے وین میں آنے والی خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست تین خواتین کو وین سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر گرفتار کارکنان کو پولیس وین سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کےملک گیراحتجاج  سے  پہلے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پنجاب بھرمیں چھاپے مارے گئے تھے۔

راولپنڈی میں سابق وزیر قانون راجہ بشارت،راجہ ناصر،راجہ راشد حفیظ، راجہ ماجد حسین دھنیال،اورشہریار ریاض کی گرفتاری کے لیےبھی چھاپےمارے گئے۔

رات بھر چھاپوں کے دوران پولیس نے بیس سے زائد پی ٹی ائی کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں