کراچی: نیوکراچی انڈسٹریل ایریاسیکٹر جی 23 میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ہلاک ملزمان اور گرفتار ملزمہ دہشت گردی کیسز میں انتہائی مطلوب نکلے، ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت شوکت اور ظفر کے ناموں سے ہوئی ہے، 3 پستول، 4 موبائل فون، 2 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رخسانہ نامی گرفتار ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں، ہلاک ملزمان اورگرفتار ملزمہ کاتعلق مظفرگڑھ سےہے۔
ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کرائم سین پر موجود ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان منصوبہ بندی کے تحت پنجاب سے کراچی آئے تھے، پنجاب سے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ گینگ میں خاتون کے کردار کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے، ڈاکو ای بی ایم کازوے ندی پر شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
کراچی : 24 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، ڈاکوؤں کی شناخت اور سابق کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔