جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مون سون کا طاقتور سسٹم‌‌، کراچی والے تیار ہوجائیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے  خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کی رات سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں 29 اور 30 جولائی کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کچھ مقامات پرموسلادھاربارش بھی متوقع ہے جبکہ 28 سے 30 جولائی تک سندھ کے دیہی علاقوں میں بھی بارش کاامکان ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب مون سون کے نئےسلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی حصوں میں داخل ہونے کے باعث اٹھائیس تا اکتیس جولائی تک تیزبارشوں کا امکان ہے۔

بالائی کےپی، گلیات، مری، گلگت بلتستان،کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہونے اور لینڈسلایڈنگ کا خدشہ ہے۔

بارشوں کے باعث بلوچستان کے مقامی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے،ڈی جی خان اورراجن پور میں بھی طفیانی کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں