جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر کہا کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل  غیر سیاسی ہے، یہ کیا ہوا آؤ بیٹھیں، مذاکرات کریں؟ کیا دعوت اس طرح  دیتے ہیں؟۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتیں مذاکرات کی دعوت اس انداز میں دیتی ہیں؟ ہم تو پُرامن احتجاج تک نہیں کر سکتے، اسطرح مذاکرات کی پیشکش کیسے تسلیم کر لیں؟۔

- Advertisement -

حکومت کی تحریک انصاف کو پھر مذاکرات کی پیشکش

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جارہاہے، چادر اور چار دیواری کو پامال کیا جارہاہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا تھا کہ بات کرو لیکن برباد مت کرو، ملک کو الجھاؤ نہیں بلکہ سلجھاؤ، ہم نے کہا آؤ حکومت بنائیں آپ کہتے ہیں ہم نہیں بنائیں گے، آج آپ اُدھم مچارہے، آپ اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ ظلم کررہے ہیں، ہمیں ہٹانا ہے ہٹادیں، مگر ملک ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں