جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 2 سال بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لسبیلہ میں پاک فوج کےہیلی کاپٹر حادثے کو دو سال بیت گئے، المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئرامجد حنیف، بریگیڈیئرمحمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوئے تھے۔

تاریخ پاک فوج کی عوام کیلئےکی جانے والی بےلوث خدمات سےبھری پڑی ہے ، جنگ ہو یا ناگہانی آفت، عوام کو پاک فوج نے کبھی نہ مایوس کیا نہ تنہا چھوڑا۔

عوامی خدمت کی ایسی ہی بےلوث مثال 2022میں سیلابی صورتحال کےدوران دیکھی گئی، یکم اگست 2022 کو لسبیلہ کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے مشکل میں پھنسے سیلاب متاثرین کی امدادکے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔

- Advertisement -

ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

اس المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئرامجد حنیف، بریگیڈیئرمحمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوئے تھے۔

بریگیڈیر امجدحنیف شہید حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے، اس دردناک حادثے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی جب کہ ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی۔

کور کمانڈر لیفیننٹ جنرل سرفراز علی شہید انتہائی پروفیشل آفیسر تھے جو پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے۔

نومبر2020میں انہیں تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ دسمبر 2020 میں انہیں کورکمانڈرکوئٹہ تعینات کیا گیا۔

پاک فوج ملک وقوم کی ہرمشکل گھڑی میں ہرممکن مددکےلئےہردم تیاررہی ہےاوررہے گی اور کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کرےگی

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں