پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

شوبز انڈسٹری میں اکیلا پن محسوس ہوتا تھا، زرین خان

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ کیریئر کی شروعات میں انڈسٹری میں اکیلا پن محسوس ہوتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرین خان نے حالیہ انٹرویو میں کیریئر کے شروعات اور اپنی ڈیبیو فلم ’ویر‘ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز کے لوگوں کا خیال تھا کہ مجھے سلمان خان نے متعارف کروایا ہے تو اسی وجہ سے میرے اندر نخرہ اور غرور ہے لیکن مجھے انڈسٹری میں اکیلا پن محسوس ہوتا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کیریئر کے شروع میں خوش تھی کہ لوگ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کرتے ہیں لیکن بعد میں یہ سب میری سوچ کے برعکس ہونے لگا۔

کترینہ کیف کے موازنے پر مجھے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ میرا وزن بہت زیادہ تھا، لوگ طرح طرح کے تبصرے کرتے تھے۔

زرین خان کے مطابق ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انہیں گھر سے نکلتے ہوئے ڈر لگتا تھا کیونکہ وہ اپنے وزن پر لباس پر لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کرسکتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 2010 میں ’ویر‘ کی ریلیز کے بعد شہرت ملی لیکن فلم کی وجہ سے تنقید کے بعد میری زندگی مشکل ہوگئی تھی۔

کام کے محاذ پر زرین خان نے آخری مرتبہ 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں