ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہرکے بعد قانون نافذکرنےوالےادارےمتحرک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹئیر کالونی میں پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن گذشتہ شب پیر آباد کے علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تاہم کارروائی کے دوران پولیس کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
لیاقت آباد اور شریف آباد پولیس نے ایف سی ایریا، الکرم اسکوائر، اپسرا اپارٹمنٹ اور بندھانی کالونی میں کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، کیماڑی پولیس نے بھی بینک ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوںمیں ملوث اشتہاری ملزم جاوید قریشی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزم کو ملتان کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ بوٹ بیسن پولیس نے بھی اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔