لاہور : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں 4نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کےقتل کامقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمےمیں 4نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان میں سےایک ملزم نےفائرنگ کی، نمازجمعہ کےبعدوالدگاڑی میں بیٹھنے لگے تھےکہ ملزم نےفائرنگ کی۔
ایف آئی آرمیں مقتول شاہدصدیق پر 6 ماہ قبل ہونیوالے حملے کا بھی ذکر شامل ہیں۔
گذشتہ روز لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں معروف نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔
رہنما پی ٹی آئی کو ویلنشیاء ٹاؤن میں خضرا مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں، مقتول اپنے بیٹے کے ساتھ جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہے تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔
ساٹ ۔۔پولیس آفیسر پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا بھی ساتھ تھا، جو اس واقعے میں محفوظ رہا تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔