منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ایران کل (پیر) صبح تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق ایران کل تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

تہران میں بدھ کی علی الصباح حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے واقعے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل اور ایران میں کشیدگی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

اس صورتحال کے تناظر میں امریکی میڈیا نے امریکا اور اسرائیل کے حکام کے خدشے کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کل (پیر) تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے اور یہ حملہ صبح سے پہلے ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ دونوں اپنے فوجی منصوبوں کو حتمی شکل دینے اور سیاسی سطح پر ان کی منظوری پر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل کوریلا مشرقی وسطیٰ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے پربات کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن سے جب اس بارے میں سوال پوچھا گیا کہ کیا ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں۔

اسرائیل سے انتقام ! ایران نے اقوام متحدہ کو خبردار کردیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں