بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

چار سالہ بچہ 16ویں منزل سے گرنے کے بعد کیسے محفوظ رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس میں 4 سالہ بچہ 16ویں منزل سے گرنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گیا، بچے کو صرف ایک خراش آئی۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی مصداق ایک چار سالہ بچہ 16ویں منزل پر اپنے فلیٹ سے گرگیا لیکن حیران کن طور پر اسے کسی قسم کی چوٹ نہیں لگی۔

یہ حیرت انگیز واقعہ گزشتہ ماہ فرانس کے علاقے اوبر ویلیئرز میں ایک بلند و بالا رہائشی عمارت میں پیش آیا، جسے سن کر کوئی بھی یقین نہیں کرپایا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چار سالہ اینزو کو آٹزم کی تشخیص ہوئی تھی وہ اپنے کمرے میں تھا جب اس کے والد نے اس کے رونے کی آوز سنی لیکن تھوڑی دیر بعد ان کو احساس ہوا کہ رونے کی آواز بند ہوگئی ہے۔

حسب معمول انہوں نے اپنے بیٹے کو چیک کرنے اور اسے پرسکون کرنے کے لیے جلدی کی لیکن جب انہوں نے اینزو کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دروازہ اندر سے بند تھا۔

ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور والدین کو شبہ تھا کہ لڑکے نے غلطی سے اپنے آپ کو اندر بند کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہو گئے، اینزو کے والد جیسے ہی دروازہ توڑکر اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ کمرے میں کوئی بھی نہیں اور کھڑکی بھی کھلی ہوئی ہے۔

بالکونی پر جا کر دیکھا تو اینزو کو زمین پر گرا ہوا پایا وہ تیزی سے عمارت سے نکلے اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اینزو اپنے طور پر حرکت کر رہا تھا، صرف ٹانگ پر ایک چھوٹی سے خراش نظر آرہی تھی۔

بعد ازاں اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے تمام ٹیسٹ کیے گئے اور ٹیسٹ رپورٹ کلئیر آنے کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں