شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار احمد علی اکبر نے خانہ کعبہ کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی ادائیگی کی اطلاع دی۔
اداکار کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین اور ساتھی اداکار انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احمد علی اکبر نے 1999 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
اس سے قبل اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ بچپن سے اپنی آنکھوں کی تعریف سنتا آرہا ہوں، لڑکیاں جلتی ہیں تبھی یہ کہتی ہیں کہ میری آنکھیں انہیں بہت اچھی لگتی ہیں اور آئی لیشز دینے کا بھی کہتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ ٹی وی کمرشلز میں دیکھ کر اساتذہ کا رویہ تبدیل ہوگیا اور نئے رشتے دار بھی پیدا ہوگئے جنہیں خوش آمدید کہا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے بغیر رہ سکتا ہوں لیکن ویڈیو گیمز کے بغیر نہیں رہ سکتا، ویڈیو گیمز میں بچپن سے کھیلتا آرہا ہوں، میرا یہ ماننا ہے کہ ہمارا کام بھی مل کر ویڈیو گیمز میں آجائے گا۔