جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پیرس اولمپکس: فائنل میچ سے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو فائنل میچ سے قبل پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔

بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کوارٹر فائنل مقابلہ اور سیمی فائنل مقابلہ بہترین انداز میں جیت کر 50 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئی تھیں، لیکن آج انھیں نااہل قرار دے دیا گیا۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام زیادہ وزن کے باعث پیرس اولمپکس کے فائنل سے ڈِس کوالیفائی کردیا گیا، گزشتہ رات بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود آج صبح ان کا وزن 50 کلو سے کچھ گرام زیادہ ہو گیا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق ونیش پھوگاٹ کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ پایا گیا تو انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جس کے لیے خاتون ریسلر نے کھانا چھوڑا اور دوڑ بھی لگائی، اولمپک کمیٹی سے مزید وقت بھی مانگا تھا لیکن یہ تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں۔

واضح رہے کہ خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی تھی، اس ایونٹ میں انھوں نے جاپان اور یوکرین کی پہلوان کو کوراٹر اور سیمی فائنل میں شکست دی تھیں۔

ونیش پھوگاٹ کی تاریخی جیت کے بعد بھارت کے سابق گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے وینش کو مبارک باد بھی دی تھی لیکن اب اس خبر نے کروڑوں بھارتی شائقین کا دل توڑ دیا ہے کیونکہ ونیش نے فائنل میں پہنچ کر بھارت کے لیے ایک میڈل یقینی بنا دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں