جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈیفنس میں دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈیفنس نشاط کمرشل میں دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے مزید شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات میں مزید شواہد جمع کرنے کے بعد نواب زادہ میر علی بگٹی کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے، نوابزادہ میر علی بگٹی ایک گروپ کی سرپرستی کررہا ہے۔

- Advertisement -

 ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں جس میں علی حیدر بگٹی گروپ کے لوگ مسلح ہو کر فہد بگٹی کی رہائش گاہ کے قریب پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کل رات بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مقتول بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں کارروائیاں کرتے ہوئے نشاط کمرشل میں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تصادم کے بعد بگٹی قبیلے کے 17 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں