اشتہار

پاکستانی دہشت گردی کا ایسا ہی نشانہ بن رہے ہیں جیسے پیرس کی عوام، پینٹاگون

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا ایسے ہی نشانہ بن رہی ہے، جیسا پیرس میں لوگوں کو بنایا گیا، پاکستان میں آزاد گھومنے والے دہشت گردوں پر تشویش ہے۔

واشنگٹن میں پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے پاکستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی پاکستان اور امریکہ کے لئے مشترکہ چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک میں ہر سطح کا تعاون کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے پاکستان اور پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں ، امریکہ پاکستان کو دہشت گردی سے نکالنے کے لئے مدد جاری رکھے گا۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے پر امریکہ کا پاکستان پر دباؤ نہیں ، پاکستان یہ آپریشنز اپنے مفاد کے لئے کر رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، جان کیری وزارتِ دفاع کا کوئی خصوصی پیغام لے کر بھارت نہیں جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں