بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ملک میں سونے کی قیمت آج کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 2430 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں