بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’فلسطین میں‌ اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت، اسرائیل کو کڑی سزا دی جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اسرائیلی کو کڑی سزا دی جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں پرحملہ کھلی جارحیت ہے، ایسی  بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،  اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اسرائیلی سفاکیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی، جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت کو کٹہرے میں کھڑا کریں، اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے، پاکستان ہر محاذ پر فلسطینیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ غزہ شہر کے علاقے الدرج میں التبین اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

صہیونی فورسز نے حملہ صبح فجر کے وقت کیا، جب لوگ نماز پڑھ رہے تھے، بمباری کے باعث اسکول کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی، رپورٹس کے مطابق اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

غزہ کی پٹی پر بھی متعدد تباہ کن حملے کیے گئے ہیں، جس میں کم از کم 35 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خان یونس میں 19 شہید شامل ہیں۔ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ابو خلیفہ خاندان کے گھر پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں