بالی ووڈ کے سینئر اداکار مکیشن کھنہ نے کہا ہے کہ انھوں نے سپراسٹار اکشے کمار کو پان مسالا کا اشتہار کرنے پر ڈانٹا تھا۔
بھارتی فلمی ویب سائٹ کو اپنے ایک انٹروی میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پان مسالا قسم کے اشتہارات کرنے سے پہلے بڑے سپراسٹارز کو زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے، اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں کہوں گا، ان کو پکڑ کر مارنا چاہیے اور یہ بات میں انھیں بھی کہہ چکا ہوں۔
مکیش کھنہ نے بتایا کہ میں نے اکشے کمار کو پان مسالا اشتہار کرنے پر ڈانٹا بھی ہے۔ وہ صحت کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور آدمی ہیں، اور وہ کہتے ہیں ’آداب‘، اجے دیوگن کہتے ہیں ’آداب‘، اور اب شاہ رخ خان بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔
بھارتی اداکار نے ان اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور آپ لوگوں کو کیا سکھا رہے ہیں؟ وہ کہتے ہیں ہم پان مسالہ نہیں بیچ رہے، وہ اسکو سپاری کہتے ہیں لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے پان مصالحہ اشتہارات میں کام کرنے والے اداکاروں پر تنقید کی تھی۔
جان ابراہم نے حالیہ انٹرویو میں ورزش اور کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ وہ اپنے ساتھ فنکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن وہ واضح کرتے ہیں کہ وہ کبھی موت کو نہیں بیچیں گے کیوں کہ یہ ان کے اصولوں کے خلاف ہے۔
جان ابراہم کا کہنا تھا کہ انڈیا میں پان مصالحہ کی سالانہ انڈسٹری 45 ہزار کروڑ سے زیادہ ہے اسی لیے گورنمنٹ اس کو سپورٹ کرتی ہے اور یہ غیرقانونی نہیں ہے۔