منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

عدنان سمیع کو 9 سال بعد بالی ووڈ میں‌ گانا مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گلوکار عدنان سمیع خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی ہورہی ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق گلوکار عدنان سمیع خان کی 9 سال بعد فلموں میں واپسی ہوئی ہے وہ آنے والی ہارر فلم ’قصور‘ کے لیے گانا ریکارڈ کروائیں گے۔

گانے میں عدنان سمیع کے ساتھ گلوکارہ پائل دیو بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

- Advertisement -

عدنان سمیع خان کے پلے بیک گانے میں آفتاب شیوڈیسانی، اروشی روٹیلا اور مشہور پنجابی سنگر جسی گل پرفارم کریں گے۔

عدنان سمیع خان کے رومینٹک گانے کے لیے ممبئی کے اسٹوڈیوز میں ایک شاندار سیٹ لگایا گیا ہے، گانے کی شوٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔

 فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع خان کی ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپسی ہم سب کے لیے خوشی کا باعث ہے، لوگ عدنان سمیع خان کی خوبصورت آواز کو پسند کرتے ہیں اور اس بار بھی انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل عدنان سمیع خان نے 2015 میں سلمان خان کی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کے لیے قوالی  ‘ بھر دوجھولی ‘ ریکارڈ کروائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں