منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

نمرہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان ہوٹل کے سامنے رات گئے گاڑی کے انتظار میں روڈ پر کھڑی ہوتی ہیں کہ ان کے پاس موٹر سائیکل سوار ملزمان آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل ملزمان کے آنے کے بعد اداکارہ انہیں دھکا دے کر وہاں سے بھاگ نکلتی ہیں اور وہ مین روڈ پر آجاتی ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں روڈ پر معمول کے مطابق ٹریفک کی روانی بھی نظر آتی ہے جب کہ روڈ کی دوسری طرف ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دھکا دینے کے بعد روڈ پر آجاتی ہیں، جہاں انہوں نے ایک کار کو روک کر ان سے مدد مانگی۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے مدد مانگے جانے کے بعد کار رک جاتی ہے اور اداکارہ اس میں بیٹھ کر وہاں سے نکل جاتی ہیں۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو بھی وہاں سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سمیت سندھ پولیس نے اداکارہ کو اغوا کرنے کی کوشش کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

علاوہ ازیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سائوتھ سید اسد رضا کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان اداکارہ کو اغوا نہیں بلکہ انہیں لوٹنا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ نمرہ خان نے 12 اور 13 اگست کی درمیان شب رات دیر گئے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ انہیں کراچی میں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تین ملزمان نے ان کے پیٹ پر پسٹول بھی رکھا۔

اداکارہ اپنی اغوا کی کوشش کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئی تھیں اور انہوں نے کراچی میں خواتین کے تحفظ سے متعلق سوالات بھی اٹھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں