بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارت کا آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی  پیشکش مسترد کردی، ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی بنگلادیش کے پاس ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا آئی سی سی نے کہا تھا ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں، لیکن ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔

- Advertisement -

جے شاہ نے کہا کہ مون سون سر پر ہے اور ہم نے اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔

جے شاہ نے کہا کہ بنگلادیش کے حکام سے ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کی بنگلادیش سے منتقلی پر حتمی فیصلہ 20 اگست تک متوقع ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش  کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بنگلا دیش میں شیڈول ہے تاہم بنگلا دیش کے موجودہ حالات کی وجہ سے وہاں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں