پاکستانی جوڑے نے بالی ووڈ کی سپر ہٹ رومانوی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘ کا آئیکونک رخصتی سین ری کریئٹ کرلیا۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دولہا دلہن کی بالی ووڈ انداز میں فوٹو شوٹ وائرل ہے جس میں جوڑے کو ریلوے اسٹیشن پر پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر میں ایشی نامی پاکستانی لڑکی نے بالی وڈ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا آخری سین ری کریئیٹ کیا جو بالی ووڈ متوالوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘ سال 1995 میں ادتیا چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی، اس فلم میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے آخر میں شاہ رخ خان بطور ’راج‘ ٹرین میں سوار سمرن یعنی کاجول کی دنیا سے دور چلے جانے کا عہد کر کے وہاں سے جا رہا ہوتا ہے تو سمرن کے بابوجی اس کا مضبوطی سے تھاما ہاتھ چھوڑ کر اسے کہتے ہیں ’جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی‘ اور سمرن چلتی ٹرین کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم پر بھاگنے لگتی ہے۔
View this post on Instagram