منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

میرب علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے بتایا  کہ رواں ہفتے کے شروع میں عمرہ ادا کیا جب وہ برسوں بعد سعودی عرب پہنچی تھیں۔

اداکارہ اس سے قبل سعودی عرب میں مقیم تھیں اور نو سال بعد واپس آئیں اور عمرہ ادا کرنے کے لیے مقدس شہر مکہ مکرمہ کا سفر شروع کیا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے الحمدللہ لکھا اور سفید دل اور دعائیہ ہاتھوں کی ایموجیز بنائیں۔

انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مکہ مکرمہ کا مشہور کلاک ٹاور اور زائرین کے ہجوم کا ایک مختصر کلپ بھی شامل ہیں۔

میرب علی کو عمرے کی ادائیگی پر مداحوں اور شوبز فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے اور دعاؤں کی درخواست بھی کی جارہی ہے۔

اداکارہ کے انسٹا فالوور کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے اور وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

کام کے محاذ پر میرب علی نے آخری بار ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں