شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ شوہر جان ریمبو نے انہیں ڈوبنے سے بچالیا تھا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ صاحبہ افضل نے شرکت کی اور اس موقع پر دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا۔
صاحبہ نے بتایا کہ کس طرح ریمبو ہیرو بن کر آئے اور انہیں ڈوبنے سے بچالیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سمندر میں ریکارڈنگ کروارہے تھے، شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد جان ریمبو ساحل پر واپس آگئے اور بعد میں دیکھا کہ میں تو ہوں ہی نہیں پھر معلوم ہوا کہ میں تو لہروں کے ساتھ کئیں دور نکل گئی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی ریمبو نے یہ دیکھا کہ لہر مجھے بھا کر لے گئی تو وہ حقیقی ہیرو بن گئے اور انہوں نے فوری مجھے بچانے کے لے سمندر میں چھلانگ لگادی۔
صاحبہ کے مطابق ان کی حقیقی زندگی میں بھی ایسے کئی فلمی واقعات ہوئے جس میں جان ریمبو نے ہیرو بن کر ان کی زندگی بچائی تھی۔