بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں: جان ابراہم

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور بھارتی اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا ہوگا کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے، وہ اُن کے محافظ بنیں۔

اداکار جان ابراہم نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والوں کو لازماً کوتاہیوں پر تنقید کرنی چاہیے نہ کہ اس جہالت کا حصہ بن جائیں، بطور اداکار سمجھتا ہوں بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوط نہیں ہیں۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ مرد کو ہر عورت کے لیے محافظ ہونا چاہیے، میں بھارت سے پیار کرتا ہوں، اس لیے بہت ضروری ہے کہ میں تنقید کروں، سمجھنا ہوگا کہ حب الوطنی اور نسل پرستی میں فرق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف بھارت مہان کہنے سے، وطن کے محب نہیں بنیں گے، ایسا تب ہی ہوگا جب آپ سماجی تبدیلی کا حصہ بنو گے، میری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپنی چھوٹی سی دنیا میں سماجی تبدیلی لاؤں، ملک میں جانوروں کی جو حالت ہے، میں اسے تبدیل کرنا چاہتا ہوں کہ میں چاہتا ہوں انہیں بھی ایک حیثیت ملے۔

واضح رہے کہ جان ابرہم کا یہ بیان کولکتہ ریپ کیس کے بعد سامنے آیا ہے، بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ ہفتے خاتون ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔

تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں