پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بلوچستان، کے پی اور قبائلی بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور قبائلی بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، عوام مطمئن نہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، غریب عوام کا احساس کریں، عوام مطمئن نہیں، اس طرح معاملات نہیں چلیں گے، اپنے حقوق پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا یہ دولت مند علاقے ہیں، ہم اپنی سرزمین کے وسائل پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، وہ میرے ملک کی مذہبی شناخت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تم نے الیکشن کرادیے مگرہم کو یہ الیکشن قبول نہیں، دھاندلی کی بنیاد پر آئے ان لوگوں کو عوام کا نمائندہ قبول نہیں کرسکتے۔

فضل الرحمان کہا کہنا تھا کہ آج چین ہم پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں، آج پاکستان پر کوئی اعتماد نہیں کرتا اورنہ قرض دیتا ہے۔

انھوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈوب رہا ہے، ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، افغانستان کو آزاد ہوئے 3 سال نہیں ہوئے مگروہ آج ترقی پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں