لاہور: ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا۔ پانچ روز پر مشتمل تربیتی کیمپ میں کھلاڑی دو سیشنز میں ٹریننگ کریں گے۔
ایک سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ جبکہ دوسرے سیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس ہو گی۔ کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
مصباح الحق، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کے ٹیسٹ بھی مکمل ہو گئے جبکہ یونس خان لاہور پہنچتے ہی فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔ کیمپ کے حوالے سے کوچ وقار یونس نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی حکام سے ملاقات کی۔
- Advertisement -