جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ٹرین میں ٹکٹ چیکر پر مسافروں کا حملہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی:لوکل ٹرین میں 2 مسافروں کی ریلوے TTE کے ساتھ کسی بات پر بحث شروع ہوئی، جس کے بعد مسافروں نے ٹکٹ چیکر پر حملہ کردیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2مسافر بوڑھے ٹکٹ چیکر کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور اس کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس دوران وہ اسے گالیاں بھی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر دوسرے مسافر بھی اس معاملے میں اُکساتے اور ان کی حمایت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ ویڈیو دیگر مسافروں نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ٹکٹ انسپکٹر ٹکٹ کو چیک کررہے تھے جب انہوں نے تین مسافروں کو لوکل ٹرین کے ٹکٹ پر فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہوئے پکڑا تو مسافروں سے جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔

اس دوران ٹرین میں سوار ایک اور مسافر نے بھی ٹکٹ چیکر سے بحث شروع کر دی۔ ایسے میں صورتحال پرتشدد ہوگئی اور ایک مسافر نے ٹکٹ چیکر پر حملہ کردیا۔

کچھ مسافروں نے ٹکٹ چیکر پر مسافروں پر پہلے حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا،بعد میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (GRP) نے اس معاملے میں مداخلت کی، اور بدتمیزی کرنے والے مسافروں نے جانے سے پہلے معافی نامہ لکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں