جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

روسی صدر پیوٹن نے قرآن پاک کو بوسہ دے کر سینے سے لگا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی قرآن پاک کو بوسہ دے کر سینے سے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے جمہوریہ چیچنیا کے غیر طے شدہ دورے کے دوران مسلم اکثریتی علاقے میں جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا دورہ کیا۔

چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف اور جمہوریہ کے مفتی اعظم نے مسجد آمد پر روسی صدر کا استقبال کیا۔

روسی صدر اچانک چیچنیا کیوں پہنچ گئے؟

مسجد کے دورے کے دوران ولادیمیر پیوٹن کو نہ صرف قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں پیش کیا گیا بلکہ مفتی اعظم نے سورۃ انفال کی آیت کی تلاوت کی اور معزز مہمان کو روسی زبان میں ترجمہ پڑھ کر سنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی صدر نے قرآن پاک کو احترام کے ساتھ ہاتھوں میں اٹھایا اور بوسہ دے کر اپنے سینے سے لگا لیا۔

انہوں نے مقدس کتاب کو ہاتھ میں لیے رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

قبل ازیں، ولادیمیر پیوٹن نے جمہوریہ چیچنیا میں اُن فوجیوں اور رضاکاروں سے ملاقات کی جو یوکرین سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں