تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آرمی پبلک اسکول حملہ: پانچ ملزمان افغانستان سے گرفتار

پشاور/کابل: آرمی پبلک اسکول پشاورپرحملے کے پانچ اہم ملزمان افغانستان سے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان انٹیلی جنس نے پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات کی بنیاد پرافغانستان کے صوبے کنہڑ میں کاروائی کی جس کے نتیجے میں آرمی پبلک اسکول پرحملہ کرنے والوں کی معاونت کرنے والے پانچ اہم ساتھی گرفتار کرلئے گئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے ملزمان کی حوالگی کی تصدیق باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول پرحملہ آوروں کا مواصلاتی ریکارڈ ٹریس کرنے سے ان ملزمان کی افغانستان میں موجودگی کی اطلاع ملی جسے افغان انٹیلی جنس کوفراہم کیے جانے کے نتیجے میں ان ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاع پرافغان فورسز نے کنہڑ میں کاروائی کی تھا جس کےنتیجے میں 20عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

دسمبر16، 2014 کو پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے ایک خوں آشام حملے میں 149 افراد شہید ہوئے تھے جن میں 130 سے زائد اسکول کے طلبہ تھے۔

سانحے کے فوراً بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر نے افغانستان کا ہنگامی دورہ کیا تھا جس میں افغان حکام سے افغانستان کی سرزمین پربیٹھ کر پاکستان میں کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان مہند گروپ نے قبول کی تھی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں