پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

پیپلز پارٹی کی ن لیگ کی پالیسیوں پر تحفظات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی لاول بھٹوزرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے ہوگئی ، جس میں پی پی چیئرمین مہنگی بجلی معاملے پر طویل مدتی حل تجویز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ن لیگ کی پالیسیوں پر تحفظات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے ہوگئی، جس کے لئے چیئرمین پی پی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا وزیراعظم شہبازشریف آج رات چیئرمین پیپلز پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، دونوں رہنماوں کی ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نےکہا کہ چیئرمین پی پی وزیراعظم کو حکومتی معاشی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کریں گے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی پابندیوں کا رونا روتی ہے، کیا پنجاب میں سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہو گا، سندھ کے حوالے سے ہی کیوں آئی ایم ایف کا نام لیا جاتا ہے، پی پی ذرائع

ذرائع نے کہا کہ مہنگی بجلی کے معاملے پرطویل المدتی حل تجویز کریں گے اور وزیراعظم کو سستی بجلی پیدا کرنے کےلیے تھرکا کوئلہ استعمال میں لانے کی بھی تجویز دیں گے،

ذرائع کے مطابق وفاق سنجیدگی دکھائے بجلی مسئلے کا طویل المدت حل نکل سکتا ہے، وفاق بجلی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ بات چیت کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں