ڈاکٹرجہانزیب نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر جہانزیب کا بطور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
ڈاکٹر جہانزیب کے استعفےکی منظوری کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
- Advertisement -
وزیراعظم نے احسن اقبال کوڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ وزیرمنصوبہ بندی کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا عہدہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔