لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی۔
مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ 15 سستمبر کے بجائے 22 ستمبر کو ہوگا جس کی اجازت کیلیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی۔
سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی وساطت سے درخواست دی جس میں کہا گیا کہ 12 ربیع الاول کے احترام میں جلسے کی تاریخ تبدیل کر رہے ہیں۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے چند روز قبل جلسے کی اجازت کیلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست میں 15 ستمبر کو جلسے کیلیے اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
درخواست میں جلسے کی اجازت سے متعلق آرٹیکل اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا تھا۔ تاہم اس سے قبل پی ٹی آئی نے اجازت نہ ملنے پر 27 اگست کا لاہور جلسے منسوخ کر دیا تھا۔