جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: ممتا سے مجبور ریچھنی نے بچوں کے لیے اسنیکس چوری کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

نیو ہیمپشائر: امریکا کی ایک وائرل ویڈیو میں ممتا سے مجبور ایک ریچھنی کو بچوں کے لیے اسنیکس چوری کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ریچھ سے پیار اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر مانچسٹر کے علاقے بارٹلیٹ میں ایک ماما ریچھ نے اپنے بچوں کے ساتھ اس وقت اسنیکس کے ناشتے کا لطف اٹھایا جب وہ سڑک کے کنارے کھڑی ایک کار کے اندر کود گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک ریچھ کو کھڑکی کے ذریعے کار کے اندر کودتے اور چپس کا پیکٹ نکال کر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقع پر موجود ایک شخص نے یہ دل موہ لینے والا منظر موبائل پر ریکارڈ کر کے پوسٹ کر دیا۔

کار سے چپس کا پیکٹ چرانے پر مبنی ویڈیو سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ انسان تو انسان، ریچھ بھی اسنیکس کے شوقین ہوتے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے شہری جیفری اسٹار کا کہنا تھا کہ کار کی کھڑکی دراصل ایک ٹیپ سے ڈھکی گئی تھی، جسے ریچھ کے لیے ہٹانا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

نیو ہیمپشائر فش اینڈ گیم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریچھ کو جب قدرتی خوراک دستیاب نہیں ہوتی، تو وہ انسانی خوراک کی تلاش میں آتے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق یہ ’واردات‘ ماما ریچھ اپنے تین بچوں کے ساتھ کی، اسنیکس کا پیکٹ ملنے کے بعد وہ مزے سے چلتے بنے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WMUR News 9 (@wmur9)


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں