لاہور: ڈولفن پولیس نے خواتین کیساتھ نازیباً حرکات و چھیڑ چھاڑ کرنیوالے برقع پوش گینگ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں لاہور میں خواتین کیساتھ نازیباًحرکات وچھیڑچھاڑکرنیوالے برقع پوش 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
گلبرگ کےفیملی پارک میں خواتین کوحراساں کرنیوالا نوجوان ساتھیوں سمیت گرفتارہوا، پٹرولنگ پرمامورایف پی یو کو خواتین نے برقع پوش لڑکوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
ڈولفن نے بتایا کہ ایف پی یوٹیم نےریکی کرکےبرقع پوش نوجوان ودیگرساتھیوں کوگرفتارکیا، ملزمان ارتضیٰ،نعمان،غلام مصطفیٰ اور فرازکوتھانہ گلبرگ منتقل کردیاگیا ہے۔
گذشتہ ماہ ڈولفن پولیس نے گھرجانے والی اسکول کی بچیوں سے نازیباحرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نےملزم کو والٹن پیر کالونی میں کارروائی کرکے گرفتارکیا، اہل محلہ نے مدد کیلئے 15 پر کال کی تھی تاہم گرفتارملزم تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔