جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کاہنہ قصور روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کو لاہور کے علاقے کاہنہ قصور روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے، آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے جلسے کے لیے بیان حلفی جمع کروادیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کو ایس او پیز کے ساتھ جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ جلسے کی جگہ کا تعین کرنے کے لیے افسران کے درمیان مشاورت جاری تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریک انصاف کے جلسے کیلئے دی گئی درخواست پر شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

 جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں فل بنچ نے تحریک انصاف کی عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے کہا تھا کہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں. ماضی قریب میں دوسری طرف سے یہی باتیں آتی تھیں۔ کیوں نہ کوئی ایک جگہ مختص کردی جائے کہ جلسہ ایک مخصوص جگہ پر ہی ہوگا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہر کسی نے ہمیشہ عہدے پر نہیں رہنا، کوئی ایسا کریڈٹ لے لیجئے کہ یاد رکھا جائے، جسٹس طارق ندیم نے قرار دیا تھا کہ جب جلسے کی بات ہوتی ہے تو ملک جام ہوجاتا ہے.، کوئی جنازہ جارہا ہوتا ہے اس میں رکاوٹ آتی ہے بیمار ہسپتال نہیں پہنچ پاتے۔

دوسری جانب فل بنچ نے جلسے کو روکنے کیلئے شہری کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں