شادی کی تقریب میں دولہا کے سامنے جب گلاب جامن پیش کی گئی تو وہاں سے ایسا ردعمل سامنے آیا کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔
دنیا کے ہر ملک میں شادی کے کچھ رسم ورواج ہوتے ہیں۔ ہمارے خطے میں بالخصوص پاکستان اور بھارت میں شادی کئی تقریبات پر مبنی ہوتی ہے۔ ان میں دولہا اور دلہن کی تواضع مختلف میٹھی اشیا سے کی جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا کے سسرالی، اپنے داماد کو کھانے کے لیے گلاب جامن پیش کرتے ہیں تو پہلے تو وہ خاموش انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتا ہے تاہم پھر کچھ ایسا ردعمل سامنے آتا ہے جس کو دیکھ کر وہاں موجود سب لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے اس کی تو نشاندہی نہیں کی کہ یہ تقریب کس ملک یا شہر میں ہوئی، مگر اس دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک خاتون نے دولہا کو گلاب جامن کھلانے کے لیے لائی تو پہلے دولہا میاں نے خاموشی اور ہچکچاہٹ کا ایسے مظاہرہ کیا جیسے کہ انہیں گلاب جامن پسند نہیں۔
View this post on Instagram
تاہم ابھی اردگرد لوگ دولہا کے اس طرز عمل کے بارے میں سوچ ہی رہے تھے کہ اچانک دولہا نے ایک جھٹکے میں چمچ میں رکھی گلاب جامن پر منہ مارا اور پورا گلاب جامن یکمشت کھا لیا۔ جس پر دولہا کے قریب اس کے رشتے داروں اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا، ’’بھائی تھلا کے اسٹمپنگ سے زیادہ تیز ہے۔‘‘
یہ دلچسپ ویڈیو اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ صرف 5 روز میں اس کو 7.9 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں اور لاکھوں کی جانب سے پسندیگی کا اظہار اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف یہ کہہ کر تعریف کی کہ ’’بھائی میرے انٹرنیٹ سے زیادہ تیز ہے‘‘ جبکہ دوسرے نے دعویٰ کیا کہ ’’مجھے معلوم تھا کہ وہ اس طرح جھپٹے گا۔‘‘