اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

’بابر اعظم بہت ضدی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں مگر پی سی بی سے وابستہ سابق عہدیدار نے انتہائی ضدی شخص قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم کو انتہائی مشکل اور ضدی شخص قرار دیا اور کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کو اکثر وبیشتر قبول نہیں کرتے تھے۔

محمد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم کو سمجھانا بہت مشکل ہے کیونکہ جو ان کے دماغ میں چل رہا ہوتا ہے وہ اس پر اڑ جاتے ہیں اور اسکواڈ میں خلاف مزاج تبدیلیوں کے خلاف مزاحت کرتے تھے۔

- Advertisement -

سابق چیف سلیکٹر نے ٹیم میں گروپنگ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا ذمے دار کوچز کو قرار دیا اور کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا، لیکن ٹیم میں 4 کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ اگر وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا، میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔

محمد وسیم نے یہ بھی بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران آل راؤنڈر عماد وسیم کی انجری کو چھپایا گیا۔ ہم نے ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کی بات کی لیکن عماد بھی اسی مسئلے سے دوچار ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اسکواڈ سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا۔

بابر اعظم کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، حقیقت کیا ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں