بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے متعلق اعلان کر دیا۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

مولانا محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ کم ربیع الاول بمطابق 6 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام کمیٹی خوشحالی، اتحاد و وحدت، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں