وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان میں اپنی چھت اپنا گھراسکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قرعہ اندازی میں جس کا نام نکلے گا اسے 15لاکھ روپےکا بلا سود قرضہ ملےگا جس پر 14ہزار ماہانہ قسط دینا ہو گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قرضے پر ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی کوشش کی ہے دیہی علاقوں میں 10مرلہ زمین ہے تو بلاسود قرضہ ملےگا، چاہتی ہوں ایک سال میں ایک لاکھ گھربنائیں، نوازشریف صاحب کاشکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے ہمیں گائیڈ کیا۔
دیہات میں 10 مرلے تک اور شہروں میں 5 مرلے تک 15 لاکھ تک قرض لے سکتے ہیں، جس کو 14 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں واپس کرنا ہوگا۔
بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کریں گے اور یہ فلیٹ بھی قرعہ اندازی کے ذریعے آسان اقساط پر لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں میں 3 سے 5 مرلے تک بھی گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں حکومت ہر گھر کے لیے 10 لاکھ تک سبسڈی دے گی۔
قرض کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب تک 15ہزار افراد اپلائی کر چکے ہیں پہلے مرحلے میں گوجرانولہ کے 657افراد کو قرض ملےگا اور 4 مراحل میں گوجرانولہ کے 2628 افراد کو قرض ملےگا،
ڈی جی ہاؤسنگ سیف انور کے مطابق قرض 7سال میں واپس کرنا ہو گا قرض پر کوئی سود نہیں ہے اگلے مرحلے میں سرکاری زمین پر کثیرالمنزلہ اپارٹمنٹ بنائےجائیں گے، منظورشدہ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالک بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کی تمام معلومات اور درخواستوں کے طریقہ کار کا خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا۔
ڈی جی ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی سیف انور پنجاب نے ون وینڈوآپریشن سینٹرکادورہ کیا اور اپنی چھت اپنا گھرپراجیکٹ سے متعلق شہریوں کوآگاہ کیا۔
ڈی جی سیف انور نے بتایا کہ وزیراعلٰی پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ غریب بےگھرافراد کیلئےشروع کیا ہے، پروجیکٹ سے زمین کے مالک ہونے کے باوجود اپنا گھر نہ بنا سکنے والے افراد مستفید ہونگے۔
سیف انور کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 70 ہزار خاندانوں کوگھر کی تعمیر کیلئےبلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔
اپناچھت اپناگھر اسکیم مین آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
جو شہری اپنا گھر بنانے کے خواہشمند ہو، وہ PITB پورٹل کے ذریعے یا ٹول فری نمبر 080009100 پر کال کرکے ہاؤسنگ لون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
آن لائن درخواست کا نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ عمل قابل رسائی اور آسان ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ہاؤسنگ کے اس اہم اقدام سے مستفید ہو سکیں۔
‘اپنی چھت اپنا گھر’ اقدام پانچ بڑے شہروں: ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی سے شروع ہونے والے ہر ضلع میں 3000 سے زیادہ رہائش گاہیں بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے تاہم لاہور میں پہلے مرحلے میں رائیونڈ روڈ کے قریب 5000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان اقساط کے منصوبوں کے ساتھ سستی رہائش فراہم کرنے کے لیے ‘اپنی چھت اپنا گھر’ ہاؤسنگ سکیم کا آغاز کیا تھا۔
انھوں نے کہا تھا کہ 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دے رہی ہے اور یہ رقم سات سال کی مدت میں آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔