کراچی: رونگ وے سے آتے ہوئے پولیس موبائل نے کم عمر لڑکے کو ٹکر ماردی، بچے کے زخمی ہونے پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔
شفیق موڑ کے قریب سڑک پر پولیس موبائل نے تیزی کے ساتھ غلط روٹ پر آتے ہوئے کم عمر لڑکے کو بری طرح ٹکر ماری جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں، حادثے کے بعد شفیق موڑ کے قریب مشتعل علاقہ مکینوں نے پولیس موبائل کو گھیرلیا۔
ایس ایس پی ون فائیو قمر رضوی نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا جس کا نوٹس لیا گیا ہے، پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
- Advertisement -
قمررضوی نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے بچے کی تیمارداری اور علاج کے معاملات دیکھ رہے ہیں، بچے کے بہترین علاج کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔