کینیا کے بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے کم از کم 17 طلباء ہلاک ہو گئے۔
پولیس اور سرکاری حکام نے بتایا کہ وسطی کینیا میں ایک بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی جس میں سوئے ہوئے 17 لڑکے ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے نیری کاؤنٹی کے ہل سائیڈ اینڈاراشا پرائمری اسکول میں ہونے والی تباہی کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بچ جانے والے متعدد طلبہ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
- Advertisement -
حکومتی ترجمان اسحاق موورا نے کہا کہ طلبا 4 سے 8 گریڈ میں تھے ان کی عمریں تقریباً 9 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ ہاسٹل میں 156 لڑکے رہتے تھے۔
پولیس کی ترجمان ریسیلا اونیاگو نے کہا کہ جمعرات کی رات آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔