قومی کرکٹر افتخار احمد نے ٹیم میں اپنے کردار اور بیٹنگ نمبر سے متعلق اپنی خواہش ظاہر کر دی۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ ڈومیسٹک کی طرح قومی ٹیم میں بھی چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں اور اسی میں واپسی کی خواہش ہے البتہ ون ڈے کرکٹ میں صورتحال دیکھ کر کھیلنا ہوتا ہے میں مڈل آرڈر کا بیٹر نہیں، لوئر آرڈر کا کھلاڑی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مینٹور مصباح الحق کی موجودگی سے کافی فائدہ ہو رہا ہے صباح سمجھدار کھلاڑی ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل اسکواڈز اور پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کسی ٹیم کی قیادت نہیں دی گئی ہے۔
پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز کی قیادت دی گئی ہے۔ انہیں سرفراز احمد، فہیم اشرف، میر حمزہ، محمد ہریرہ، صاحبزادہ فرحان، عمر امین، عثمان قادر، محمد عباس آفریدی ودیگر کا ساتھ حاصل ہوگا۔