ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی تاہم واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری و ساری ہے ، 09 ستمبر 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان  شہریوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 تک پہنچ چکی ہےاور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

17 اگست سے 09 ستمبر تک 21 ہزار 193 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 7 ہزار 843 مرد، 6 ہزار 12 خواتین اور 7 ہزار 338 بچے شامل ہیں۔

- Advertisement -

افغانستان روانگی کے لیے 712 گاڑیوں میں 645 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان شہریوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے ، افغان شہریوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں