جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں بدترین ٹریفک جام ، ہزاروں شہری سڑکوں پر رل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی این ٹی کالونی میں ہونے والے ایک احتجاج نے ساوتھ کا بڑا علاقہ مفلوج کردیا، ہزاروں شہری بدترین ٹریفک جام میں رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گذری پی این ٹی کالونی کے قریب بجلی اور پانی نہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ، جس کے باعث سن سیٹ بلیوارڈ آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگئے۔

احتجاج کے باعث کلفٹن ڈیفنس جانے والے راستوں پر بدترین ٹریفک جام ہے جبکہ قیوم آبادسےکالا پل تک ہزاروں شہری بدترین ٹریفک جام میں پھنسے ہیں۔

بوٹ بیسن، تین تلوار اور دیگر علاقوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے، گزری پل پر ٹریفک جام کے باعث ہیوی ٹریفک کی قطاریں لگ گئیں تاہم ٹریفک پولیس کا اسٹاف ٹریفک بحال کروانے پہنچ گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کوہینوچورنگی سے ایکسپریس وے بلوچ کالونی کی طرف موڑدیاگیا، ٹریفک پولیس موجود ہے متبادل راستوں سے ٹریفک کو رواں دواں کر رہے ہیں،

ٹریفک پولیس نے بتایا میٹروپول سے3تلوارآنےجانےوالےراستوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہے اور کلفٹن شان چورنگی تاپنجاب چورنگی آنے جانے والے ٹریکس پربھی ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں