بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کو ایوان میں فوری طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی تی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر طلب کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے پر آج قومی اسمبلی میں گرما گرم بحث ہوئی جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کو فوری طور پر پارلیمنٹ ہاؤس طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے تمام داخلی دروازوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منگوا لی ہیں اور کہا ہے کہ یہ تیسرا موقع ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہونےدیا جائے گا۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے واقعے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا تھا جس پر علی محمد خان، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، محمود اچکزئی اسپیکر چیمبر پہنچ گئے جہاں انہوں نے گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے پر مشاورت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے بھی گزشتہ روز کے واقعے کی تمام فوٹیجز اسپیکر کو فراہم کر دیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری، اسپیکر قومی اسمبلی کا واقعے پر ایکشن لینے کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں