اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے مقبول شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی اقساط کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں اور اسے میں ان کی جانب سے لیے گئے معاوضے کی تفصلات سامنے آئی ہیں، ملاحظہ کیجیے:

- Advertisement -

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کا آغاز 2000 میں ہوا تھا اور تب سے امیتابھ بچن اس کا حصہ ہیں۔ دراصل اس شو نے ان کا فلم کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

میگا اسٹار کا کیریئر 2000 کی دہائی کے اوائل میں تنزلی کا شکار تھا جب انہیں شو کے ڈیبیو سیزن کیلیے بطور میزبان پیشکش ہوئی تھی۔

شو کے نئے پرومو میں ایک خاتون کنٹیسٹنٹ امیتابھ بچن سے پوچھتی ہیں کہ کیا انہوں نے زمانہ طالب علمی میں لیڈی شری رام کالج (ایل ایس آر)، گارگی، کملا نہرو کالج جیسے گرلز کالجوں کا دورہ کیا تھا؟

اس پر میگا اسٹار نے جواب دیا کہ اب شادی شدہ ہوں اور پوتے بھی ہیں، وہ میری جوانی کے دن تھے، اگر میں اب یہ سب شیئر کروں گا تو میری امیج کو نقصان پہنچے گا کیونکہ یہ ایک فیملی شو ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں