جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی گجرات میں پُراسرار بخار سے 16 ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست گجرات میں پُراسرار بخار سے 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد سے بھارتی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ بخار کی وجوہات اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں،بارشوں کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ پُراسرار بخار 7 گاؤں میں پھیل چکا ہے۔

- Advertisement -

امریکا: سپر اسٹور کے فریزر سے ملازم کی لاش برآمد، کیمرے میں کیا ریکارڈ ہوا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق پر اسرار بخار کے کیسز ضلع کچھ کے لکھ پت تعلقہ میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں رپورٹ ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں