کراچی: پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کے معاملے میں پیش رفت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ سی اےاے حکام کے برطانیہ اور یورپی یونین حکام سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔
گزشتہ 2دن میں یورپی یونین حکام سےسی اےاے کے متعدد ٹیکنیکل سیشن ہوئے ہیں۔ طویل ٹیکنیکل سیشن میں پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی معاملے پربات ہوئی۔
ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن کےاقدامات پر پیشرفت رپورٹ سے یورپی حکام کوآگاہ کیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن نے یورپ اور برطانیہ کے دیے گئے تمام اہداف مکمل کر لیے۔
سی اے اے حکام کی جانب سے یورپی یونین کو درخواست کی گئی ہے کہ پی آئی اے کو فوری بحالی کی اجازت دی جائے۔حکومت پی آئی اے نجکاری سے قبل یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اےپروازوں کی بحالی چاہتی ہے۔