پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ایکسائز نے صوبے بھر میں گاڑیوں کے لیے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجرا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے لیے پبلک فیسیلی ٹیشن ماڈیول کا بھی اجرا کردیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ان آن لائن سسٹمز کا باضابطہ اجرا کیا ہے۔

ٹیکس دہندگان کسی بھی جگہ سے اپنے ٹیکس ریکارڈ تک آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

نئے سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنا چالان بھی آن لائن حاصل کرسکتے ہیں، ماڈیول کے تحت ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ٹیکس کیلکولیٹر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

سسٹم کے اجرا سے ٹیکسوں کی وصولی میں 5 ارب روپے سالانہ اضافہ ہوگا، صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل ڈیجیٹلائز اور سینٹرلائنزڈ ہوجائے گا۔

جدید نظام سے چوری شدہ گاڑیوں کے استعمال کا موثر تدارک یقینی ہوسکے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آن لائن سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کے لیے ڈیجیٹلائزیشن انتہائی ضروری ہے، ای گورننس کے تحت تمام محکموں کو ڈیجیٹلائز کرنے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن سے محکموں میں شفافیت آتی ہے، محکموں کی استعداد کار بڑھا کر صوبے کو مالی طور پر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے۔

علی امین نے کہا کہ اقدامات سے صوبے کی آمدن میں اب تک 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، صوبے میں منشیات کا موثر تدارک صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں